شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں سڑک پر چلنے والے دو گھوڑے بھی ہلاک ہوگئے، جو جاں بحق ہونے والے افراد کی ملکیت تھے پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔