قصور: رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار ہائی روف وین نالے میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث وین بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔
جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائیبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خانپور میں بھی قومی شاہراہ پر مسافر بس اور رکشہ کے تصادم میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔