پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں اس کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔ خیبر پختونخوا کابینہ کا 25 واں اجلاس آج بعد از نماز جمعہ دوپہر 2 بجے کیبنٹ روم سول سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا، جہاں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ جن میں خیبر پختونخوا حکومت رولز آف بزنس میں ترمیم، بجلی کے بلوں میں خصوصی گرانٹ، سوات کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری، لڑکیوں کے کمیونٹی اسکولوں کے لیے فنڈز اور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی منظوری شامل ہیں
ذرائع کے مطابق محکمہ کھیل خیبر پختونخوا نے اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے لیے سمری تیار کر لی تھی، جسے گزشتہ روز وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ارسال کر دیا گیا تھا۔توقع ہے کہ کابینہ اجلاس میں اسٹیڈیم کا نیا نام باضابطہ طور پر منظور کر لیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان کابینہ اجلاس کے بعد متوقع ہے۔