میو ہسپتال میں لفٹ گرنے سے 11 افراد زخمی

لاہور: میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سٹاف نرسز اور شہری شامل ہیں، تاہم کسی کو شدید چوٹیں نہیں آئیں. لفٹ میں فنی خرابی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

یہ نئی لفٹ گزشتہ سال "فرینڈز آف میو ہسپتال” تنظیم نے نصب کروائی تھی۔ شہریوں کا کہنا ہے  ایک روز پہلے ہی لفٹ سے غیر معمولی آوازیں آ رہی تھیں۔ ابتدائی انکوائری کے مطابق لفٹ اوپر سے نیچے آتے ہوئے زمین پر آ گری۔ میو ہسپتال میں یہ گزشتہ چند سالوں میں لفٹ گرنے کا تیسرا واقعہ ہے۔

زخمی ہونے والے افراد میں ہیڈ نرسز شازیہ منیر، ایسٹر روف، فرحانہ جبیں، نجمہ پروین، عابدہ پروین، چارج نرسز روبینہ زیدی، ارم شہزادی، ثمینہ اقبال اور طالبہ مریم رمضان، سپروائزر نورین امین کے علاوہ ایک اٹینڈنٹ سونیا ممتاز شامل ہیںمیو ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، اور واقعے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

MYK News

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…

21 منٹ ago

بھارت سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں، 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے: حارث رؤف

دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…

31 منٹ ago

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے خفیہ شادی کرلی، دلہا کون ؟

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…

58 منٹ ago

محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن کی خامی کی نشاندہی کر دی

کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…

2 گھنٹے ago

پاکستان میں فحش مواد تک رسائی کی روزانہ دو کروڑ کوششیں ہوتی ہیں۔ پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…

18 گھنٹے ago

اروشی روٹیلا نے فلم ‘ڈاکو مہاراج’ میں 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے کتنا معاوضہ لیا۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…

21 گھنٹے ago