راولپنڈی: آج اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت اور عمران خان کی اہم ملاقات متوقع ہے۔ شیر افضل مروت کا دعویٰ ہے کہ انہیں عمران خان نے خود جیل میں ملاقات کے لیے بلایا ہے۔تفصیلات کے مطابق، آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ان کے خاندانی افراد، پارٹی رہنما اور وکلا کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ذرائع کے مطابق، شیر افضل مروت اور عمران خان کی ملاقات میں اپوزیشن گرینڈ الائنس سے متعلق پیش رفت اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی۔
مزید برآں، اس ملاقات میں عمران خان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیش رفت پر مکمل بریفنگ بھی دی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا۔ ان پر بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔