برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اندرونی و بیرونی سازشوں کے باوجود کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج کسی میں یہ جرات نہیں کہ وہ پاکستان یا آزاد کشمیر کی ایک انچ زمین بھی لے سکے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاک فوج اور ایس آئی ایف سی (Special Investment Facilitation Council) ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انھوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے حقیقی سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ملک کا مثبت چہرہ اجاگر کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔