اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں چینی کی برآمدات میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جس میں 2 ہزار فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، جولائی سے جنوری تک 7 لاکھ 57 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کی گئی۔ گزشتہ سال اسی مدت میں 33 ہزار 101 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال جولائی سے جنوری تک 113 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد کی چینی برآمد ہوئی، جبکہ پچھلے سال اس مدت میں 6 ارب 14 کروڑ روپے کی چینی برآمد کی گئی تھی۔ اس لحاظ سے چینی کی برآمدات کی مالیت میں 1 ہزار 741 فیصد کا اضافہ ہوا۔
جنوری 2025 میں 1 لاکھ 24 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کی گئی، جس کی مالیت 17 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوری 2024 میں چینی کی برآمدات صفر تھیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق، گزشتہ سال کے مقابلے میں جنوری 2025 میں چینی کی برآمدات میں 100 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دسمبر 2024 میں 2 لاکھ 79 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کی گئی۔
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ ڈی…
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تیسرے میچ میں آج جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل…
بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، 10 ویں جماعت کی طالبہ اسکول جاتے ہوئے دل…
مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 50 لاکھ 32 ہزار 169 زائرین نے حاضری دی، جن میں لاکھوں زائرین…