اسلام آباد: پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل (PMDC) نے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی فیس سے متعلق عوامی خدشات کے پیش نظر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں نجی کالجز کی فیس اسٹرکچر پر غور کیا جائے گا۔ طلبا، والدین، نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے نمائندے اور ماہرین تعلیم سے مشاورت ہوگی۔ شفاف اور منصفانہ فیس اسٹرکچر نافذ کیا جائے گا۔ نجی میڈیکل کالجز کو غیرضروری زائد فیس لینے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اورسینیٹ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فیس کی غیرمنصفانہ وصولی پر پابندی پر حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔
ترجمان PMDC کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ میڈیکل تعلیم میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہر طالبعلم کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔