سلام آباد 18 فروری 2025: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) نے 18 سے 22 فروری کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، طوفانی ہواؤں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں19 تا 21 فروری پوٹھوہار ریجن، بالائی اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 18 تا 20 فروری شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اور برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 19 اور 20 فروری کے درمیان مطلع ابرآلود، بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ سندھ میں زیادہ تر موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) کے مطابق 21 سے 22 فروری کے درمیان ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
متعلقہ اداروں کوہدایات جاری کی گئی ہے کہ موسم کی ممکنہ صورتحال کےمطابق اقدامات یقینی بنائیں اور شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی اپڈیٹس پر نظر رکھیں۔
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…
کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…