،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈیل میکر ہیں، اور پاکستان امریکی صدر کے ساتھ رابطہ قائم کر سکتا ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ امن کے قیام یا کم از کم تجارت اور مذاکرات کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہمیشہ ممالک کے درمیان تعلقات استوار کرنے میں مدد فراہم کرتا رہا ہے، اور کچھ ممالک امریکا اور چین کے درمیان مسابقت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، لیکن پاکستان ان دونوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے