اسحاق ڈار: دہشتگردوں کی واپسی ملک میں شہادتوں کا سبب بنی

نیو یارک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی شہادتیں ان دہشتگردوں کو واپس بلانے اور قاتلوں کو جیلوں سے چھوڑنے کا نتیجہ ہیں، جو پہلے سرحد پار بھاگ چکے تھے۔ نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 12 فیصد پر آچکا ہے۔ معاشی استحکام پیدا ہو رہا ہے اور اقتصادی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔  ہر ماہ ملک کے ڈیفالٹ کی پیشگوئیاں کی جاتی تھیں، مگر ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشتگردی پہلے ختم ہو چکی تھی، مگر گزشتہ دو سالوں میں دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کی بڑی قیمت چکائی ہے، جس سے ملک کو معاشی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔  ہمیں جائزہ لینا ہوگا کہ یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی۔  آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور ترقی یافتہ پاکستان چھوڑنا ہماری ذمہ داری ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے عالمی سفارتی تعلقات بہتر کیے جا رہے ہیں، اور ہر پالیسی و فیصلہ ملک کی بہتری کے لیے ہونا چاہیے۔ "ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے اور ایک مستحکم ملک کے طور پر دنیا میں اپنا مقام بنائے۔”

MYK News

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…

16 گھنٹے ago

بھارت سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں، 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے: حارث رؤف

دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…

16 گھنٹے ago

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے خفیہ شادی کرلی، دلہا کون ؟

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…

17 گھنٹے ago

محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن کی خامی کی نشاندہی کر دی

کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…

18 گھنٹے ago

پاکستان میں فحش مواد تک رسائی کی روزانہ دو کروڑ کوششیں ہوتی ہیں۔ پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…

1 دن ago

اروشی روٹیلا نے فلم ‘ڈاکو مہاراج’ میں 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے کتنا معاوضہ لیا۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…

2 دن ago