میرپورخاص: ڈاکٹر شاہ نواز کے ماورائے عدالت قتل کے کیس میں ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے مطابق سی آئی اے پولیس کے دو اہلکاروں کا اسلحہ اس قتل میں استعمال ہوا۔ ایف آئی آر چالان میں یہ انکشاف کیا گیا کہ قتل میں سی آئی اے پولیس کے 2 اہلکاروں کے اسلحے کا استعمال ہوا۔ چالان 29 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں ڈی آئی جی جاوید جسکانی کی ہدایت پر ڈاکٹر شاہ نواز کو میرپورخاص پولیس کے حوالے کیے جانے کا ذکر ہے۔ ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپورخاص اور خود ایس ایس پی ایک مشکوک نمبر سے مسلسل رابطے میں تھے۔ چالان کے مطابق مشکوک نمبر سی آئی اے افسر سے بھی رابطے میں تھا، جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ واقعے کے بعد 15 لاکھ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کا بھی پتہ چلا ہے، جسے چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔