کراچی: (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے مختلف وجوہات کی بنا پر اسٹوڈنٹ ویزا رکھنے والے 7 نوجوانوں سمیت 86 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی سے بیرون ملک جانے والے متعدد مسافروں کو ضروری سفری تقاضے پورے نہ کرنے پر روکا گیا۔ ان میں 30 عمرہ زائرین بھی شامل تھے، جنہیں سعودی عرب روانگی سے قبل ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور معقول رقم نہ ہونے کی وجہ سے سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس کے علاوہ، اسٹوڈنٹ ویزا پر قبرص، برطانیہ، آذربائیجان اور کرغزستان جانے والے 7 نوجوانوں کو بھی آف لوڈ کر دیا گیا۔ امیگریشن حکام کے مطابق ان افراد کے دستاویزات مکمل نہ ہونے یا مشکوک ہونے کی بنا پر انہیں سفر سے روکا گیا۔ علاوہ ازیں، مختلف ممالک کے ٹورسٹ وزٹ ویزا پر سفر کرنے والے کئی مسافروں کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔ ان میں سعودیہ، عمان، آذربائیجان، ملاوی، کانگو، بحرین، ملائشیا، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ، ترکی اور زمبابوے جانے والے افراد شامل تھے۔
امیگریشن حکام نے مزید بتایا کہ قطر، ترکی اور سعودی عرب کے ورک ویزوں پر سفر کرنے والے چند افراد، جو پہلے سے بلیک لسٹ تھے، انہیں بھی آف لوڈ کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق سفری پابندیوں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کی جا سکے۔
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ ڈی…
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تیسرے میچ میں آج جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل…
بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، 10 ویں جماعت کی طالبہ اسکول جاتے ہوئے دل…
مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 50 لاکھ 32 ہزار 169 زائرین نے حاضری دی، جن میں لاکھوں زائرین…