اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے آئی ایم ایف کی رضامندی کا خدشہ ختم ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مؤثر پلان پیش کرے تو اس پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ دورہ دبئی کے دوران صدر یو اے ای محمد بن زید النہیان سے دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی۔ اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران پاور سیکٹر پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ صنعتوں کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے پیداواری لاگت کم کرنا ضروری ہے، جس کے لیے بجلی کے نرخ کم کرنا ہوں گے۔ اس پر آئی ایم ایف نے مثبت ردعمل دیا اور پاکستان کو بجلی کے نرخوں میں کمی کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا ہے، جس پر کابینہ کے اجلاس میں حکومتی ٹیم کے لیے تالیاں بجائی گئیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین برادر ملک اور بااعتماد ساتھی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کی خود مختاری، سلامتی اور جغرافیائی آزادی کا دفاع کرے گا۔ وزیر اعظم نے دبئی سمٹ میں فلسطین کے حق میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ 50 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جسے نسل کشی کی بدترین مثال کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں جلد امن قائم ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ اوورسیز پاکستانیوں کے حکومت پر اعتماد کا عکاس ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی اور لیبیا میں کشتی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس واقعے میں پاکستانی شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…
کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…