دوحہ – قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ فری انٹری کی پالیسی متعارف کرائی ہے، جس کے تحت پاکستانی اب بغیر ویزا کے قطر کا سفر کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام قطر کی جانب سے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستانی شہری زیادہ سے زیادہ 30 دن کے لیے قطر میں قیام کر سکتے ہیں، تاہم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے قیام مکمل ہونے کے بعد واپسی کے لیے تصدیق شدہ ٹکٹ درکار ہوگا۔ جتنے دن قطر میں قیام کرنا ہے، اتنے دن کی ہوٹل ریزرویشن پہلے سے کنفرم کروانی ہو گی، قطر میں داخلے کے لیے پولیو ویکسینیشن کا ثبوت پیش کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے اور درخواست گزار کے بینک اکاؤنٹ میں کم از کم 5,000 قطری ریال (تقریباً 4 لاکھ پاکستانی روپے) ہونا لازمی ہے۔
یہ پالیسی صرف سیاحتی مقاصد کے لیے دستیاب ہے۔ جو افراد نوکری کی تلاش یا ملازمت کے لیے قطر جانا چاہتے ہیں، ان پر یہ سہولت لاگو نہیں ہوگی۔ قطر میں سیاحت کے خواہشمند پاکستانی شہری اس موقع سے فائدہ اٹھا کر قطر کی ثقافت، تاریخی مقامات اور جدید فنِ تعمیر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے قطر کی سرکاری ویب سائٹس یا قطری سفارت خانے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…
کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…