لاہور – پنجاب میں کسانوں کی جانب سے گندم کی کھڑی فصلیں تباہ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس کی بنیادی وجہ گندم کے مبینہ کم نرخ اور حکومتی پالیسیوں سے مایوسی بتائی جا رہی ہے۔ یہ ویڈیوز فروری کے اوائل میں شیئر کی گئیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ تازہ مناظر ہیں یا پرانی ویڈیوز کو دوبارہ اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ ایک ویڈیو میں نثار لغاری نامی صارف نے دعویٰ کیا کہ 2200 روپے فی من کے حساب سے گندم بیچنے سے بہتر ہے کہ اسے چارہ بنا کر جانوروں کو کھلا دیں۔ ویڈیو میں ایک کسان کو گندم کی فصل کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ پس منظر میں ایک آواز آتی ہے: حکومت نے کچھ نہیں دینا، گندم کا کوئی ریٹ نہیں، اب کاٹنا شروع کر دیا ہے۔ سب کو بتائیں کہ اپنی گندم کاٹ کر جانوروں کو ڈال دیں۔
دوسری ویڈیو میں سکندر حیات سنگھڑا نامی صارف نے لکھا کہ "ریٹ کم اور اخراجات زیادہ ہونے کے باعث کسان پریشان ہیں، کھڑی گندم میں ہل چلا دیے گئے ہیں۔ اس ویڈیو میں کسان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں: مریم نواز نے ہمیں ستایا ہے، ہم نے بھی گندم فنا کر دی ہے۔ اگر حکومت ریٹ نہیں نکالے گی تو ہم اپنا ریٹ خود نکالیں گے۔ گندم اچھی تھی لیکن قیمت نہ ملنے پر اسے تباہ کر دیا ہے اب مکئی لگائیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو ملک میں گندم کی قلت پیدا ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں حکومت کو مہنگے داموں گندم درآمد کرنا پڑے گی، جس کا بوجھ براہ راست عوام پر پڑے گا۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال حکومت نے سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے کسانوں میں عدم اعتماد پیدا ہوا ہے۔ اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو گندم کی پیداوار میں نمایاں کمی آ سکتی ہے، جس سے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…
کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…