Categories: پاکستان

لاہور: لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز نے شمع آزادی روشن کی

لاہور میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے شمع آزادی روشن کی اور شہداء کشمیر کی یادگار پر پھول چڑھا کر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

شرکاء نے علامتی خاموشی اختیار کی، جبکہ وزیراعلیٰ نے شہداء کشمیر کے لیے دعا مغفرت کی۔ تقریب میں مظلوم کشمیری عوام کے حق میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ لبرٹی چوک راؤنڈ اباؤٹ پر "دیوارِ شہداء حریت کشمیر” کے نام سے بڑے بل بورڈز نصب کیے گئے۔ کشمیری رہنماؤں اور شہداء کی تصاویر کو سلاخوں کے پیچھے رکھ کر ایک علامتی جیل تخلیق کی گئی، تاکہ بھارتی جبر کو اجاگر کیا جا سکے۔ بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینافلیکس بھی چوک کے اطراف آویزاں کیے گئے۔ کشمیر کے حوالے سے ایک خصوصی پکچر وال کی بھی نمائش کی گئی۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کا تیار کردہ خصوصی نغمہ بھی پیش کیا گیا۔

یہ تقریب ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور کے لبرٹی چوک میں منعقد ہوئی، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا.

MYK News

Recent Posts

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں لزبن میں وفات پا گئے

لزبن: اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا اور دنیا بھر میں اپنی فلاحی خدمات کے لیے مشہور ارب پتی کریم آغا…

4 منٹ ago

بیوی شوہر کا گردہ فروخت کرکے آشنا کے ساتھ فرار

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع ہاوڑہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر…

1 گھنٹہ ago

سوئیڈن: اوریبرو کے اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد جاں بحق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، رِسبیرگسکا اسکول میں یہ واقعہ منگل کی دوپہر تقریباً 11:30 بجے پیش آیا۔…

2 گھنٹے ago

پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا ہے…

5 گھنٹے ago

وفاق کے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹل سیلنگ میں اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو…

6 گھنٹے ago

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ کیوی کھلاڑی نجی ایئر لائن…

8 گھنٹے ago