پاکستان ریلویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں یہ اضافہ 5 فروری (بدھ) سے نافذ العمل ہوگا۔ تمام کلاسز کے ٹکٹ، سلون سروس، اور آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی اس اضافے کا اطلاق ہوگا۔