رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) میں ملک کی برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، جنوری میں برآمدات 4.59 فیصد سالانہ اور 0.31 فیصد ماہانہ اضافے کے ساتھ 2 ارب 92 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں برآمدات میں مجموعی طور پر 9.98 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے ان کا حجم 19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق، جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں درآمدات میں کمی آئی اور ان کا حجم 5 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔ پہلے سات ماہ میں درآمدات 6.95 فیصد اضافے کے ساتھ 33 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
تجارتی خسارے کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2025 میں سالانہ بنیادوں پر خسارہ 17.78 فیصد بڑھا، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 5.47 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد اس کا حجم 2 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا
آئی ایس پی آر راولپنڈی، 04 فروری 2025 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت…
لاہور، 4 فروری 2025 – غالب مارکیٹ پولیس نے قبحہ خانوں کے خلاف یکے بعد دیگرے کامیاب کارروائیاں کرتے…
لاہور، 4 فروری 2025 – ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے تھانہ ہڈیارہ کا اچانک دورہ کیا،…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم…
اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا…
کراچی: وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے کاروبار اور زراعت قرضہ اسکیم کے دائرہ کار کو بڑھا دیا ہے، جس کے…