مراکش کشتی حادثہ: انسانی اسمگلرز کے گینگ کا سراغ لگا لیا گیا، اہم سہولت کار گرفتار

مراکش کشتی حادثہ: انسانی اسمگلرز کے گینگ کا سراغ لگا لیا گیا، اہم سہولت کار گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کے گینگ کا سراغ لگا لیا ہے۔ اس گینگ کا ایک اہم سہولت کار عبدالغفار کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

عبدالغفار 2023 سے موریطانیہ میں رہ رہا تھا اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق، عبدالغفار نے درجنوں افراد کو یورپ بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 7 مسافروں کے ساتھ عبدالغفار بھی پاکستان پہنچا تھا۔ مسافروں کی نشاندہی پر اسے گرفتار کر کے فیصل آباد منتقل کیا گیا۔ تفتیش کے دوران اس سے اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

عبدالغفار کا باپ سرفراز اور قریبی رشتے دار منیر بھی 2018 سے موریطانیہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ عبدالغفار کے افریقی اسمگلر ابوبکر سے رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ یہ گینگ موریطانیہ اور برکینا فاسو میں انسانی اسمگلنگ میں سرگرم تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق، ملزمان نے کئی پاکستانیوں کو یورپ بھیجنے کا جھانسہ دے کر کشتی میں سوار کروایا، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہو گئے۔ عبدالغفار کا تعلق پیر محل، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔

ایف آئی اے نے کہا کہ عبدالغفار کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور اسمگلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

لاہور میں مزید دو اسمگلرز گرفتار

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بھی ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت عمر حیات اور محمد نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔

عمر حیات نے ایک شہری کو سمندر کے راستے یورپ بھیجنے کے نام پر 57 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ متاثرہ شہری کو غیر قانونی طور پر موریطانیہ بھیجا گیا تھا، جو اب وہیں موجود ہے۔

محمد نعیم نے سعودی عرب میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے 21 لاکھ روپے وصول کیے تھے، لیکن وہ انہیں سعودی عرب نہیں بھیج سکا۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

News Tv

Recent Posts

ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل حریم سہیل نے نکاح کر لیا

ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل حریم سہیل نے نکاح کر لیا ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل حریم سہیل نے نکاح…

40 منٹ ago

برطانیہ میں منکی پاکس کے ’کلیڈ ایل بی‘ ویرینٹ کے آٹھوے کیس کی تصدیق

برطانیہ میں منکی پاکس کے ’کلیڈ ایل بی‘ ویرینٹ کے آٹھوے کیس کی تصدیق برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یو…

1 گھنٹہ ago

پٹرول ایک روپے، ڈیزل 7 روپے مہنگا

پٹرول ایک روپے، ڈیزل 7 روپے مہنگا وفاقی حکومت نے تیسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر…

1 گھنٹہ ago

’کرپشن کی صورت میں اللہ کا عذاب نازل ہو‘‘، سرکاری ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ

’’کرپشن کی صورت میں اللہ کا عذاب نازل ہو‘‘، سرکاری ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں سرکاری…

21 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں نئے تیل اور گیس کے ذخائر سے پیداوار شروع

خیبر پختونخوا میں نئے تیل اور گیس کے ذخائر سے پیداوار شروع خیبر پختونخوا میں نئے دریافت ہونے والے تیل…

21 گھنٹے ago

ہڑپہ تہذیب کے قدیم راز کو حل کرنے والے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کا انعام

ہڑپہ تہذیب کے قدیم راز کو حل کرنے والے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کا انعام بھارتی ریاست تامل ناڈو…

23 گھنٹے ago