’’کرپشن کی صورت میں اللہ کا عذاب نازل ہو‘‘، سرکاری ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے صوبے کے 37 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) اور ان کے عملے کو کرپشن سے پاک رہنے کا حلف دلایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، تمام ڈی ایچ اوز اور ان کے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا، جہاں انہیں تحریری حلف نامے فراہم کیے جائیں گے۔ ان سے یہ حلف لیا جائے گا کہ اگر وہ کرپشن کریں گے تو ان پر اللہ کا عذاب نازل ہو۔
حلف نامے میں یہ بھی شامل ہوگا کہ ڈی ایچ اوز اور ان کا عملہ قوم کے پیسے کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہیں کریں گے، محنت سے کام کریں گے، اور صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
صوبائی مشیر صحت احتشام علی نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کے خلاف بھی شکایت موصول ہوگی اور تحقیقات میں کرپشن ثابت ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
احتشام علی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ اقدام شفافیت اور اخلاقیات کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
خیبر پختونخوا میں نئے تیل اور گیس کے ذخائر سے پیداوار شروع خیبر پختونخوا میں نئے دریافت ہونے والے تیل…
ہڑپہ تہذیب کے قدیم راز کو حل کرنے والے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کا انعام بھارتی ریاست تامل ناڈو…
آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا، قسط ایک ارب ڈالر کا امکان وزیر خزانہ…
پی ٹی آئی والے آج رات 12 بجے تک آ جائیں، وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، رانا…
سلمان خان کی بہن ٹریفک حادثے میں زخمی بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی بہن اور اداکار پلکت سمرت کی…
آٹھ ماہ بعد سمندر سے نکالا گیا کیمرا بالکل صحیح حالت میں برآمد کینیڈا کے وکٹوریا ساحل پر سمندر میں…