راولپنڈی:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تھا، لیکن حکومت نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا، کیونکہ وہ مذاکرات نہیں چاہتی تھی اور نہ ہی مسائل کا حل نکالنا اس کی ترجیح تھی۔
راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے، لیکن حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی۔ اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو بروقت جواب دیتی۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کہا کہ وہ 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دے گی، جبکہ اگر پہلے سے ہمیں آگاہ کر دیا جاتا تو ہم اس پر غور کر لیتے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ مذاکرات میں پہل بانی پی ٹی آئی نے کی، حالانکہ ہم پر ہر طرح کی سختیاں کی گئیں، لیکن اس کے باوجود ہم نے مذاکرات کو ترجیح دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آرمی چیف کے علاوہ کسی اور سے ملاقات نہیں ہوئی۔
عدالتی کارروائی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارا کیس جج زیبا چوہدری کے روبرو لگا، لیکن وہ قائم مقام جج ہیں، اس لیے انہوں نے آئندہ تاریخ دے دی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقل جج تعینات ہوگا اور مقدمے کی کارروائی آگے بڑھے گی۔ یہ کیس مزید آگے جا سکتا ہے، لطیف کھوسہ نے اس کا بہترین قانونی مسودہ تیار کیا ہے، اور یہ قانون کے مطابق آگے بڑھے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بڑے ناموں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ عدالت اگر کیس بنتا دیکھے گی تو اسے آگے بڑھائے گی۔پی ٹی آئی کی جانب سے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج پر دائر پرائیویٹ کمپلینٹ کے معاملے میں بیرسٹر گوہر خان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو دوبارہ مذاکرات شروع کرنے اور پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی پیشکش وزیراعظم شہباز شریف…
نوجوت سنگھ سدھو نے 5 ماہ میں 35 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کر دیا سابق بھارتی کرکٹر…
امریکا؛ فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے کے درمیان تصادم کے بعد دریا میں گر کر تباہ؛ 18 لاشیں مل…
ڈرامائی موسمی تبدیلیاں، تھر صحرا قصہ پارینہ بن جائے گا ۔ لاہور:امریکن جیوفزیکل یونین کی معتبر سائنسی جریدے، ارتھ فیوچر…
فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان…
امریکا کی پاکستان کے لیے امداد بندش پر دفتر خارجہ کا ردعمل امریکا کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک…