سینیٹ نے مخالفت کے باوجود متنازعہ پیکا ایکٹ اور ڈیجیٹل پاکستان بل منظور کرلیے
اسلام آباد:قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی اپوزیشن جماعتوں اور میڈیا گروپوں کی شدید مخالفت کو نظرانداز کرتے ہوئے الیکٹرانک جرائم میں ترمیم کے بل (پیکا ایکٹ 2025) اور ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل 2025 کو منظور کرلیا۔ یہ فیصلے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں لیے گئے، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر بات چیت ہوئی۔
پیکا بل کو ایوان میں پیش کیا گیا تو پارلیمانی صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کرکے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قانون صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ "اس بل میں اسٹیک ہولڈرز کی رائے شامل نہیں کی گئی، اور ہم اس میں ضروری ترامیم کریں گے۔”
ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل کو بھی کثیر رائے سے منظور کرلیا گیا، جس کے بعد یہ صدر مملکت کے پاس حتمی منظوری کے لیے بھیج دیا گیا۔ اپوزیشن نے اس بل پر احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ "اسے مشاورت کے بغیر زبردستی پاس کیا جا رہا ہے۔” تاہم، پیپلز پارٹی نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ "چترال اور شمالی علاقوں کے ایئرپورٹس جلد فعال ہوں گے، اور پی آئی اے بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے۔” انہوں نے بتایا کہ نجکاری کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے، لیکن نئے طیارے خریدنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ "یہ بل جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔” ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس اور اے این پی کے ایمل ولی خان نے بھی اسے "عوام دشمن” قرار دیا۔
یہ دونوں بلز اب صدر کی منظوری کے بعد قانون کا حصہ بن جائیں گے، جبکہ میڈیا اور انسانی حقوق کے گروپوں نے ان پر عملدرآمد روکنے کے لیے عدالت کا رخ کرنے کا اعلان کیا
دنیا تباہی کے قریب! قیامت کی گھڑی میں مزید ایک سیکنڈ کی کمی دنیا کے ممکنہ تباہی کے قریب ہونے…
چیمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟ قومی کرکٹ ٹیم کا آئی سی…
امریکی ایئرپورٹ کے رن وے پر بنی دو قبروں کی حیران کن داستان اگر آپ کبھی امریکی ریاست جارجیا کے…
برطانیہ: ہفتے میں 4 دن کام، 3 دن چھٹی دینے کا فیصلہ برطانیہ میں ملازمین کی ذہنی دباؤ کو کم…
صدر مملکت کے دستخط کے بعد پیکا ترمیمی بل قانون بن گیا اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک…
شور شرابے والے ماحول میں بلڈ پریشر چیک کرنا کتنا درست؟ اگر آپ کسی بازار یا رش والی جگہ پر…