پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، عالمی بینک
عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی صلاحیت موجود ہے، لیکن اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو ہر سال 7 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ ترقی کرنا ہوگی
مارٹن ریزر نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’دی ریویو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان معاشی اصلاحات پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرے تو وہ 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کا سنگ میل عبور کر سکتا ہے۔
عالمی بینک نے "کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک” کے تحت آئندہ 10 برسوں کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر قرضے یا مالی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ یقین دہانی حکومت کے ساتھ ساتھ حزب اختلاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر دی گئی ہے۔
اس فریم ورک کے تحت عالمی بینک نے مالی تعاون کے لیے ایک تخمینہ پیش کیا ہے، لیکن پاکستان کو مختلف پروگرامز کے ذریعے رعایتی قرضے حاصل کرنے کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔
مارٹن ریزر نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کو اپنے موجودہ وسائل کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس کئی ایسے مواقع موجود ہیں جو مزید سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں اور ملک کی معیشت کو مستحکم کر سکتے ہیں۔
مارٹن ریزر کے مطابق، پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ معاشی ترقی کے لیے پائیدار اقدامات کرے تاکہ اپنی معیشت کو عالمی سطح پر مضبوط بنا سکے اور آئندہ دہائیوں میں نمایاں ترقی کر سکے۔
منی لانڈرنگ کیس: فریال تالپور سمیت 14 افراد بے گناہ قرار کراچی:کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے…
جرمن شہری نے پانی کے اندر 120 دن گزار کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا جرمنی سے تعلق رکھنے والے…
سیف علی خان کی میڈیکل رپورٹ نے کئی سوالات اٹھا دیے بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان پر ان…
ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کی منظوری، سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی اسلام آباد:قومی اسمبلی…
2024 میں موسمیاتی آفات کی وجہ سے 24 کروڑ 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی، یونیسیف اقوام متحدہ کے…
پنجاب میں فحاشی کے خلاف سخت اقدامات، تھیٹرز میں بے حیائی کی اجازت نہیں دی جائے گی: عظمیٰ بخاری لاہور:پنجاب…