ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کی منظوری، سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی
اسلام آباد:قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کی سفارش منظور کرتے ہوئے سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، فنانس کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ ایم این اے اور سینیٹرز کی ماہانہ تنخواہ اور مراعات بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کی جائیں۔ اس تجویز کے مطابق، اراکین پارلیمنٹ کو وفاقی سیکریٹری کے برابر سہولیات اور مراعات حاصل ہوں گی۔
اطلاعات کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے 67 اراکین نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے بھی حمایت کا اظہار کیا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کچھ اراکین نے اپنی تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اسپیکر ایاز صادق نے یہ درخواست مسترد کر دی۔
مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار فنانس کمیٹی کو دیا گیا تھا، اور کمیٹی نے اس حوالے سے تجاویز وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دی ہیں۔
چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ویڈیو: متھیرا کی جانب سے سخت ردعمل معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے…
خواتین کے ووٹوں نے 226 حلقوں میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، فافن رپورٹ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک…
منی لانڈرنگ کیس: فریال تالپور سمیت 14 افراد بے گناہ قرار کراچی:کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے…
پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، عالمی بینک عالمی بینک کے جنوبی…
جرمن شہری نے پانی کے اندر 120 دن گزار کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا جرمنی سے تعلق رکھنے والے…
سیف علی خان کی میڈیکل رپورٹ نے کئی سوالات اٹھا دیے بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان پر ان…