پنجاب میں فحاشی کے خلاف سخت اقدامات، تھیٹرز میں بے حیائی کی اجازت نہیں دی جائے گی: عظمیٰ بخاری
لاہور:پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے دور حکومت میں تھیٹرز کو بے حیائی اور فحاشی کے مراکز میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے تھیٹر مالکان اور منتظمین سے ملاقات کے دوران حکومتی پالیسیوں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایسے تھیٹر ڈرامے ہونے چاہییں جنہیں خاندان کے افراد آرام سے دیکھ سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تھیٹر کے موضوعات سماجی مسائل اور عوامی رہنمائی پر مبنی ہونے چاہییں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن تھیٹر مالکان اور اداکاروں کو فحاشی پھیلانے کا شوق ہے، وہ پنجاب میں مزید کام نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پنجاب کے تھیٹرز دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتے تھے، لیکن اب فحاشی کی وجہ سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت جلد ہی تھیٹرز کے لیے نئی قانون سازی کرنے والی ہے۔ جو تھیٹرز فیملی ڈرامے پیش کریں گے، حکومت انہیں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام تھیٹرز کو آخری وارننگ دی جا رہی ہے۔ رولز کی خلاف ورزی پر پہلے شوکاز نوٹس جاری ہوگا، پھر جرمانہ کیا جائے گا اور بالآخر لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری نے بے حیائی اور فحاشی پھیلانے والے تھیٹر مالکان اور اداکاروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ فحاشی پھیلانے والے اداکاروں پر تاحیات پابندی عائد کی جائے گی، جبکہ ایسے تھیٹرز کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔
وزیر اطلاعات نے پنجاب آرٹس کونسل کو ہدایت دی کہ وہ تمام تھیٹر مالکان سے بیان حلفی لیں اور انڈرٹیکنگ کے بعد بند کیے گئے تھیٹرز دوبارہ کھول دیے جائیں۔
انہوں نے آخر میں واضح کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہوتے ہوئے تھیٹرز میں بے حیائی اور فحاشی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ویڈیو: متھیرا کی جانب سے سخت ردعمل معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے…
خواتین کے ووٹوں نے 226 حلقوں میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، فافن رپورٹ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک…
منی لانڈرنگ کیس: فریال تالپور سمیت 14 افراد بے گناہ قرار کراچی:کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے…
پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، عالمی بینک عالمی بینک کے جنوبی…
جرمن شہری نے پانی کے اندر 120 دن گزار کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا جرمنی سے تعلق رکھنے والے…
سیف علی خان کی میڈیکل رپورٹ نے کئی سوالات اٹھا دیے بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان پر ان…