پی ٹی آئی والے سیاسی بات چیت نہیں کریں گے: رانا ثنااللہ
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جس طرف دیکھ رہی ہے، وہاں کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہو رہی۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کسی قسم کی گنجائش نہیں ملی ہے اور جس جانب وہ دیکھ رہے ہیں، وہاں سیاسی ایجنڈے پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو کوئی غلط فہمی ہے تو جلد دور ہو جائے گی۔ انہیں پارلیمنٹ میں آنا بھی پڑے گا اور اپنی مراعات بھی لینی ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، لیکن وہ کام نہیں کر رہے۔ یہ لوگ لوگوں کو جمع کرتے ہیں اور اسلام آباد پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر اب ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔