موٹرسائیکل سواروں اور پیچھے بیٹھنے والوں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شہریوں کی حفاظت کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور نے اعلان کیا ہے کہ اب موٹرسائیکل چلانے والے اور ان کے ساتھ پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ پہننا ضروری ہوگا۔
سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق سر کی چوٹوں کے بڑھتے ہوئے حادثات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو افراد اس قانون کی خلاف ورزی کریں گے، ان پر جرمانہ کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چلانے والے افراد اور ان کے ساتھ بیٹھنے والوں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا بھی لازمی ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد حادثات میں کمی لانا اور شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔