شعبان کا چاند 30 جنوری کو نظر آنے کا امکان
لاہور:محکمہ موسمیات کے مطابق شعبان کا چاند 30 جنوری، جمعرات کے روز نظر آ سکتا ہے۔
کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ چاند 29 جنوری کو صبح 5 بج کر 36 منٹ پر پیدا ہوگا۔ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی، جس کی وجہ سے اس کے نظر آنے کا امکان بہت زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً 57 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے سکتا ہے۔