اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ امریکا منتقل ہونے کے خواہشمند افغان مہاجرین کے حوالے سے پرانی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے اور فی الحال اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی تیسرے ممالک منتقلی کا عمل سست روی کا شکار ہے، تاہم پاکستان چاہتا ہے کہ یہ معاملہ جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچے تاکہ افغان باشندے اپنی نئی زندگی کا آغاز کرسکیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے شفقت علی خان نے کہا کہ تقریب میں پاکستان کی نمائندگی سفیر نے کی، اور محسن نقوی کی شرکت دفتر خارجہ کے توسط سے نہیں ہوئی۔
ترجمان نے مراکش میں کشتی حادثے کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں 22 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ انہوں نے مراکش کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مراکشی حکام نے بھرپور مدد فراہم کی، اور پاکستانی سفارتخانہ تارکین وطن کی وطن واپسی کے حوالے سے مسلسل مراکشی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
غزہ میں جنگ بندی پر بات کرتے ہوئے شفقت علی خان نے اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے جامع منصوبہ بندی کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، اور پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کے حل کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دو ریاستی حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
بھارت اور پاکستان کے مابین قیدیوں کی رہائی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس انسانی مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بنیادی انسانی مسئلہ ہے اور دونوں ممالک کو اس کے حل کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی سطح پر اس مسئلے کو بارہا اٹھایا جا رہا ہے تاکہ قیدیوں کی جلد رہائی ممکن ہو سکے۔
کراچی:سینئر اداکارہ صبا فیصل نے حالیہ پوڈکاسٹ میں شوہر کے فیصلے کو کامیاب گھر کی بنیاد قرار دیا۔ احمد علی…
کیلیفورنیا :امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں کاسٹائک لیک کے قریب جنگلات میں ایک نئی آگ…
اسلام آباد: بنچز اختیارات کیس کو ڈی لسٹ کرنے کے معاملے پر توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کے ایڈیشنل…
اسلام آباد: پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے الیکشن کمیشن آف…
اسلام آباد/واشنگٹن:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ خطاب عالمی امن کے قیام…
جنوبی بھارت کی فلمی صنعت کے مشہور اداکار اور ’’کے جی ایف‘‘ کے مرکزی کردار یش کو آج دنیا بھر…