پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ سے بڑھ گئی

اسلام آباد: پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ووٹرز سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جن کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار 222 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ای سی پی کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کا تناسب 53.72 فیصد ہے، جبکہ خواتین ووٹرز 46.2 فیصد ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 744 تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں سے 6 لاکھ 13 ہزار 118 مرد ووٹرز جبکہ 5 لاکھ 57 ہزار 626 خواتین ووٹرز ہیں۔
پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 ہے، جن میں 4 کروڑ 24 لاکھ 11 ہزار 112 مرد اور 3 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 883 خواتین شامل ہیں۔
بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 37 ہزار 699 تک پہنچ چکی ہے، جہاں مرد ووٹرز 31 لاکھ 1 ہزار 640 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 36 ہزار 59 ہے۔
خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 371 ریکارڈ کی گئی ہے، جن میں 1 کروڑ 22 لاکھ 84 ہزار 853 مرد اور 1 کروڑ 3 لاکھ 4 ہزار 518 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
سندھ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار 706 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 1 کروڑ 50 لاکھ 34 ہزار 499 مرد اور 1 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار 207 خواتین ووٹرز ہیں۔
یہ اعداد و شمار ملک میں ووٹرز کے صنفی تناسب اور صوبوں کے لحاظ سے ووٹرز کی تقسیم کو واضح کرتے ہیں۔

 

News Tv

Recent Posts

پاکستان امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے:دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت…

37 منٹ ago

توہین عدالت کیس ،سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس نے اپنا جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد: بنچز اختیارات کیس کو ڈی لسٹ کرنے کے معاملے پر توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کے ایڈیشنل…

48 منٹ ago

صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاک امریکہ تعلقات میں نئی جہت پیدا ہوگی: وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد/واشنگٹن:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ خطاب عالمی امن کے قیام…

1 گھنٹہ ago

چائے فروش سے عالمی سطح کے سپر اسٹار تک کا سفر

جنوبی بھارت کی فلمی صنعت کے مشہور اداکار اور ’’کے جی ایف‘‘ کے مرکزی کردار یش کو آج دنیا بھر…

2 گھنٹے ago

دنیا شدید خشک سالی کے خطرے میں

دنیا شدید خشک سالی کے خطرے میں دنیا بھر میں خشک سالی کی شدت بڑھ رہی ہے، اور مغربی امریکا…

13 گھنٹے ago

جرسی تنازع: پی سی بی کے دباؤ پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے مؤقف بدل لیا

جرسی تنازع: پی سی بی کے دباؤ پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے مؤقف بدل لیا بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز…

14 گھنٹے ago