کمیشن نہ بنا تو مذاکرات بھی نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کا اعلان
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو حکومت کے ساتھ مزید بات چیت نہیں ہوگی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر بات ہوئی ہے، جس کے بعد آئین اور قانون کے حق میں بات کرنے والوں کو دبانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تین دور کی بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے گی، لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔ بار بار یاد دہانی کے باوجود حکومت اپنے وعدے پر عمل نہیں کر رہی۔
انہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی میں ڈیجیٹل پاکستان بل پر بحث ہوئی، جہاں حکومتی ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔ اس قانون کے تحت ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس بل کے بعد آئین اور قانون کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان میں قانون سازی کے لیے بہت کم وقت دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 88 دن کے پارلیمانی اجلاس میں قانون سازی پر صرف 10 منٹ بحث کی گئی، اور تمام قوانین جلد بازی میں منظور کیے گئے۔ ان کے مطابق، ایک سال میں 130 دن کے سیشن ہونے چاہئیں، لیکن پاکستان میں صرف 88 دن کام ہوا۔
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت میں اٹک سے 700 کارکنوں کو لایا گیا۔ ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا۔ قیدیوں کو چھوٹی گاڑیوں میں ٹھونس کر لایا گیا، اور 3 ہزار سے زائد کارکن اب بھی جیل میں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیدیوں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔
علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کی سازش کو بے نقاب کیا تھا، لیکن حکومت نے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ جن ججوں کو عام مقدمات سننے کی اہلیت نہیں، انہوں نے سابق وزیراعظم کے خلاف فیصلہ سنایا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ پاکستان کے لیے بیرون ملک سے سرمایہ لائے۔ علی محمد خان نے عمران خان کے خلاف ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت اور اذان واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری…
پاکستان میں 6 سیاروں کی قطار دیکھنے کا موقع، بہترین وقت معلوم کریں ان دنوں ہمارے نظام شمسی کے 6…
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس…
پیکا ایکٹ ترمیمی بل پیش، فیک نیوز پر 5 سال سزا کی تجویز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی…
کراچی:ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان میں اپنے کاروبار کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب…
اکشےکمار نے بھول بھلیاں کے سیکوئلز سے نکالے جانے کا انکشاف کر دیا بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار…