اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل اس اہم کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
شیخ رشید کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق سے متعلق ہے، جس پر عدالت کی توجہ درکار ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آج وقت کم ہونے کی وجہ سے کیس مکمل طور پر نہیں سنا جا سکتا، تاہم اس اہم مسئلے کو جلد نمٹایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی انتخابات کے انعقاد کا کوئی شیڈول نہیں، اس لیے مقدمے کی سماعت کے لیے وقت مقرر کیا جا سکتا ہے۔
مسکراتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے یقین دلایا کہ آئندہ انتخابات سے پہلے کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت دو ہفتوں بعد مقرر کر دی۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی۔
پاکستان میں 6 سیاروں کی قطار دیکھنے کا موقع، بہترین وقت معلوم کریں ان دنوں ہمارے نظام شمسی کے 6…
پیکا ایکٹ ترمیمی بل پیش، فیک نیوز پر 5 سال سزا کی تجویز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی…
کراچی:ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان میں اپنے کاروبار کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب…
اکشےکمار نے بھول بھلیاں کے سیکوئلز سے نکالے جانے کا انکشاف کر دیا بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار…
کسی جماعت کی حمایت کا تاثر بے بنیاد ہے، ترجمان الیکشن کمیشن کا بیان الیکشن کمیشن کے ترجمان نے واضح…
ترکیہ: پہاڑی ہوٹل میں آتشزدگی سے 76 ہلاک، درجنوں زخمی ترکیہ کے پہاڑی علاقے بولو کے مشہور اسکی ریزورٹ ہوٹل…