غذائی قلت معیشت کو سالانہ 17 ارب ڈالر نقصان پہنچارہی ہے

اسلام آباد:پاکستان میں غذائی قلت قومی معیشت کو سالانہ 17 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا رہی ہے، جو مجموعی قومی آمدنی (جی این آئی) کا 6.4 فیصد بنتا ہے۔ غیر سرکاری تنظیم نیوٹریشن انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں غذائی قلت ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جس کے اثرات بچوں، خواتین، اور نوجوان لڑکیوں پر انتہائی گہرے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لاکھوں بچے غذائی قلت اور خون کی کمی جیسے مسائل سے متاثر ہیں۔ پانچ سال سے کم عمر کے 34 فیصد بچے قد کی کمی کا شکار ہیں، 22 فیصد نومولود بچوں کا وزن پیدائش کے وقت کم ہوتا ہے، اور 53 فیصد بچے (6 ماہ سے 59 ماہ تک کے) خون کی کمی میں مبتلا ہیں۔ مزید برآں، تولیدی عمر کی 41 فیصد خواتین کو بھی خون کی کمی کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچوں میں قد اور ذہنی نشونما کی کمی (سٹنٹنگ) کے باعث معیشت کو سالانہ 16 ارب ڈالر کا خسارہ ہو رہا ہے۔ ان مسائل کے نتیجے میں نہ صرف بچوں کی ذہنی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ اسکول چھوڑنے کی شرح میں اضافہ اور پیداواری صلاحیت میں نمایاں کمی بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
نیوٹریشن انٹرنیشنل پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر، ڈاکٹر شبینہ رضا نے کہا کہ غذائی مسائل پر قابو پانے کے لیے سرمایہ کاری ضروری ہے، کیونکہ یہی اقدامات غربت کے دائرے کو توڑ سکتے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کے مطابق کاسٹ آف ان ایکشن ٹول کی روشنی میں اگر عالمی غذائی اہداف حاصل کر لیے جائیں، تو سالانہ 8 لاکھ 55 ہزار بچوں کو قد کی کمی سے بچایا جا سکتا ہے۔
رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو غذائی قلت کی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اہداف کے مطابق 2025ء تک بچوں میں قد اور ذہنی نشونما کی کمی کو 40 فیصد تک کم کرنا نہایت ضروری ہے۔
یہ رپورٹ پاکستان کے پالیسی ساز اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، جس میں واضح طور پر سرمایہ کاری کی اہمیت اور عوامی صحت پر مرکوز اقدامات کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 

News Tv

Recent Posts

پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور، سخت سزائیں مقرر

لاہور:پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا، جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں…

3 منٹ ago

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے آئینی بنچ کے سامنے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں…

50 منٹ ago

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47…

13 گھنٹے ago

عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی کی شرح کو خطے میں سب سے کم ہونے کی پیشگوئی کی

عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی کی شرح کو خطے میں سب سے کم ہونے کی پیشگوئی کی عالمی…

13 گھنٹے ago

پی ایس ایل 10 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی سی بی کتنی اضافی رقم دے گا؟

پی ایس ایل 10 میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کی خوشیاں دوبالا ہونے والی ہیں، کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی…

14 گھنٹے ago

انسانی آنکھ کی میگا پکسلز کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟

انسانی آنکھ کی میگا پکسلز کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟ آج کل کیمرے ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکے…

14 گھنٹے ago