اسلام آباد:پاسپورٹ کے اجرا کے لیے فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت کا دائرہ 26 مزید شہروں تک بڑھا دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، اب پاکستان کے 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت پاسپورٹ بنوانے کی سہولت دستیاب ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، اور کوئٹہ میں یہ سہولت پہلے سے موجود ہے، جب کہ اب اس کا دائرہ اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، اور بھکر تک بڑھا دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق، یہ سہولت کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد، اور ہری پور میں بھی فراہم کی جائے گی۔
مزید برآں، آزاد کشمیر کے مظفرآباد، میرپور، باغ، کوٹلی، اور راولا کوٹ بھی اب فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں شامل کر لیے گئے ہیں۔
ترکیہ: پہاڑی ہوٹل میں آتشزدگی سے 76 ہلاک، درجنوں زخمی ترکیہ کے پہاڑی علاقے بولو کے مشہور اسکی ریزورٹ ہوٹل…
اپوزیشن اتحاد فروری میں اے پی سی کے انعقاد پر سنجیدہ غور اسلام آباد:حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد نے فروری میں…
ایلون مسک ٹک ٹاک خریدنا چاہیں تو ڈیل میں مدد کر سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ صدر ٹرمپ نے گفتگو کے…
اگر آپ ایک گھنٹہ تک پلکیں نہ جھپکائیں تو آپ کی آنکھوں کے ساتھ کیا ہوگا؟ ہم میں سے اکثر…
روزانہ دودھ پینے کے فائدے، کینسر سے بچاؤ کا اہم ذریعہ برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، روزانہ…
حکومت اداروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، عدلیہ کو بھی انتظامی امور سے دور رہنا چاہیے: وزیر قانون وفاقی…