کراچی میں دواؤں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے غریب مریضوں کے علاج کو مزید دشوار بنا دیا ہے۔ سال 2023 کے دوران متعدد بار قیمتیں بڑھنے کے بعد 2024 میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا، اور روزمرہ استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امراضِ قلب، نزلہ زکام، ذہنی دباؤ، شوگر، اینٹی الرجی اور ملٹی وٹامن جیسی روزانہ استعمال ہونے والی دوائیں مریضوں کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ کئی مریض مالی مشکلات کے سبب اپنی دواؤں کا استعمال روزانہ کے بجائے وقفے سے کر رہے ہیں، جو ان کی صحت پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔
پاکستان میں مجموعی طور پر 900 ادویات کے فارمولیشن رجسٹرڈ ہیں، جن میں 400 جان بچانے والی (Essential) اور 500 غیر ضروری (Non-Essential) فارمولیشن شامل ہیں۔ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں سالانہ 7 فیصد اضافے کی اجازت دی گئی ہے، جب کہ غیر ضروری دواؤں کو ڈی کنٹرول کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ان کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے۔
مارکیٹ میں کئی ضروری انجکشن اور ویکسین کی دستیابی پہلے ہی محدود ہے، اور ان کی قیمتیں بھی عام مریضوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ ملٹی نیشنل فارما کمپنیوں کی ادویات مقامی فارما کمپنیوں کی نسبت زیادہ مہنگی ہیں، جس سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
ایلوپیتھک ادویات پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، لیکن متبادل (Alternative) ادویات پر 2024 سے 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کر دیا گیا ہے۔ فارما کمپنیوں نے Non-Essential دواؤں کو ڈی کنٹرول کیے جانے کے بعد از خود ان کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جس سے یہ عام مریضوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔
پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عاصم جمیل صدیقی کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے ادویات کی قیمتوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق Non-Essential دوائیں ڈی کنٹرول ہونے کے بعد ان کی قیمتیں من مانے طور پر بڑھا دی گئی ہیں، جو عوامی پریشانی کا سبب بن رہی ہیں۔
کسی جماعت کی حمایت کا تاثر بے بنیاد ہے، ترجمان الیکشن کمیشن کا بیان الیکشن کمیشن کے ترجمان نے واضح…
ترکیہ: پہاڑی ہوٹل میں آتشزدگی سے 76 ہلاک، درجنوں زخمی ترکیہ کے پہاڑی علاقے بولو کے مشہور اسکی ریزورٹ ہوٹل…
اپوزیشن اتحاد فروری میں اے پی سی کے انعقاد پر سنجیدہ غور اسلام آباد:حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد نے فروری میں…
ایلون مسک ٹک ٹاک خریدنا چاہیں تو ڈیل میں مدد کر سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ صدر ٹرمپ نے گفتگو کے…
اگر آپ ایک گھنٹہ تک پلکیں نہ جھپکائیں تو آپ کی آنکھوں کے ساتھ کیا ہوگا؟ ہم میں سے اکثر…
روزانہ دودھ پینے کے فائدے، کینسر سے بچاؤ کا اہم ذریعہ برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، روزانہ…