ایک سے زیادہ دروازوں سے بات چیت کامیاب نہیں ہوتی، عرفان صدیقی
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی گوہر کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس ملاقات کی پوری تفصیل معلوم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سے زیادہ دروازوں سے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔
عرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر تحریک انصاف کے رہنما علی گوہر، علیمہ خان اور عمران خان اس ملاقات کو خوش آئند سمجھتے ہیں، تو انہیں اپنی مذاکراتی ٹیم کو بتانا چاہیے کہ وہ جس دروازے کی تلاش میں تھے، وہ اب کھل چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب چھوٹے دروازوں یا کھڑکیوں کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اب مذاکرات براہِ راست اعلیٰ فوجی قیادت سے ہو رہے ہیں۔
چند روز قبل بیرسٹر علی گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات عمران خان کی ہدایت پر ہوئی اور آرمی چیف کے سامنے تمام معاملات رکھے گئے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ملاقات تحریک انصاف کے لیے خوش آئند ہے اور اس سے ملکی استحکام کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دروازے بات چیت کے لیے ہمیشہ کھلے تھے، لیکن اب دوسری جانب سے بھی بات چیت کا آغاز ہوا ہے، جو ایک مثبت قدم ہے۔
تحریک انصاف نے مذاکرات میں اپنے دو مطالبات پیش کیے ہیں: ایک عدالتی کمیشن کا قیام اور دو واقعات کی شفاف تحقیقات۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کی یہ بات چیت ملکی استحکام کے لیے بہت اہم ہے اور عمران خان بھی اس پر مطمئن ہیں
پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے بین الاقوامی شراکت…
دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ’ایلیزا‘ 60 سال بعد دوبارہ زندہ ایلیزا، جو دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ہے، 1960…
ملتان ٹیسٹ: دوسرے دن کے کھیل کا اختتام، پاکستان کو 202 رنز کی برتری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان…
چھت پر پتنگ اُڑانے والا بندر، ویڈیو وائرل بھارت میں ایک بندر کی پتنگ اُڑانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا…
سیف علی خان پر حملے کا ملزم چھتیس گڑھ سے گرفتار چھتیس گڑھ میں ریلوے پروٹیکشن فورس نے بالی ووڈ…
کراچی:سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور متھیرا کے ایک ٹی وی شو کے سیگمنٹ پر تنقید کی جا…