لاہور: شہر میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی، ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 450 تک پہنچ گیا، جبکہ کیمیائی مادوں کی مقدار عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز سے 60 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی ایئر مانیٹرز کے مطابق لاہور کی فضائی آلودگی مسلسل خطرناک سطح پر پہنچ رہی ہے۔ مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعداد و شمار چونکا دینے والے ہیں۔
بیدیاں روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1019، برکی روڈ پر 981، جلو اور اس کے آس پاس 830 جبکہ کینٹ کے علاقے میں 828 ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دیگر علاقوں میں صورتحال کچھ یوں رہی:
ٹھوکر نیاز بیگ: 694
ڈیفنس فیز 5: 659
کوٹ لکھپت: 657
گلبرگ: 639
عسکری ٹین: 629
طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اگر باہر نکلنا ضروری ہو تو ماسک کا استعمال کریں تاکہ خطرناک ہوا کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔