سردی کے شوقین افراد کے لئے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

لاہور:سردی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں جلد ہی بادلوں کی آمد متوقع ہے، جو سرد موسم کی شدت میں مزید اضافہ کرے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی ہواؤں کے ساتھ آنے والا بادلوں کا نظام پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، جو 20 جنوری تک ملک میں موجود رہے گا۔ اس دوران سرد موسم کا اثر مزید گہرا ہو جائے گا۔
پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی، جبکہ اس سسٹم کے نتیجے میں راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
لاہور میں بھی بادلوں کا ڈیرہ ہوگا، تاہم بارش کی زیادہ توقع نہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں آج کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج 18 جنوری سے بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو 21 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔

 

News Tv

Recent Posts

لاہور کی فضا زہر آلود، ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کو چھونے لگا

لاہور: شہر میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی، ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 450 تک پہنچ گیا،…

54 منٹ ago

وفاقی کابینہ کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6ادارے بند، 4 کے انضمام کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے چھ اداروں کو بند کرنے اور چار کو باہم ضم…

58 منٹ ago

وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کا فیصلہ کر لیا، پانچ اہم وزارتیں شامل

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے چوتھے مرحلے میں وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیف غربت و…

2 گھنٹے ago

رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد تک رہنے کا امکان ہے:آئی ایم ایف

اسلام آباد :آئی ایم ایف نے اپنی تازہ ترین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ رواں…

2 گھنٹے ago

اسرائیل کی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی

غزہ:اسرائیل کی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ یہ منظوری سکیورٹی کابینہ کی سفارش کے…

2 گھنٹے ago

نئی دریافت کردہ کہکشائیں جو کائناتی تاریخ کو بدل سکتی ہیں

نئی دریافت کردہ کہکشائیں جو کائناتی تاریخ کو بدل سکتی ہیں ماہرین فلکیات نے تین کہکشائیں دریافت کی ہیں جو…

15 گھنٹے ago