کراچی:پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں مرتبہ سرپلس ہو گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس ہوا۔ مالی سال 2025 کے پہلے چھ مہینوں میں مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 21 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔
یہ اعدادوشمار مالی سال 2024 کے پہلے چھ مہینوں کے مقابلے میں نمایاں بہتری کو ظاہر کرتے ہیں، جب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔
مزید برآں، دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ دسمبر 2023 کے مقابلے میں 109 فیصد بڑھا ہے، جو ملکی معیشت کی بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔