راولپنڈی:احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 14 سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی۔
اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے القادر ٹرسٹ اور یونیورسٹی کو سرکاری کنٹرول میں دینے کا حکم بھی جاری کیا۔ اس فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
عدالتی فیصلے کے تحت، عمران خان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اگر جرمانہ ادا نہ کیا تو انہیں 6 ماہ مزید قید کاٹنا ہوگی۔
نیب پراسیکیوشن ٹیم کے ارکان عرفان احمد، سہیل عارف، اور اویس ارشد سماعت کے دوران موجود تھے۔ بشریٰ بی بی کی بیٹی، داماد، اور عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔
اس اہم کیس کی سماعت کے موقع پر جیل کے باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ ایلیٹ فورس کے کمانڈوز تعینات تھے، اور غیر متعلقہ گاڑیوں کو جیل کے اطراف سے ہٹا دیا گیا تھا۔
لاہور: لاہور چڑیا گھر میں قائم کیے گئے جدید ترین ہولوورس کا انتظام نجی کمپنی کے سپرد کر دیا گیا،…
راولپنڈی:190 ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر کس طرح جرم ثابت…
ممبئی:بھارت کے معروف اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔…
کراچی:پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں مرتبہ سرپلس ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، دسمبر…
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج دوبارہ مہنگا ہوگیا کراچی:آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ایک…
کراچی:پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی سہ ملکی سیریز کے آخری میچ اور فائنل کی تاریخ…