اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جان سے گئے

اسپین میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کشتی میں 86 افراد سوار تھے، جن میں سے 66 پاکستانی تھے۔ یہ حادثہ تارکین وطن کی اسپین جانے کی کوشش میں پیش آیا، جب کشتی گہرے سمندر میں ڈوب گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تارکین وطن کے حقوق کے گروپ "واکنگ بارڈرز” نے بتایا کہ یہ کشتی مغربی افریقہ سے اسپین کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہونے والی اس کشتی میں 86 افراد سوار تھے، جن میں 66 پاکستانی شامل تھے، اور صرف 36 افراد کو بچایا جا سکا۔

یہ پاکستانی افراد چار ماہ قبل یورپ جانے کے ارادے سے اپنے گھروں سے روانہ ہوئے تھے، اور ان میں سے 12 کا تعلق گجرات سے تھا۔ 6 دن قبل لاپتا ہونے والی کشتی کے بارے میں تمام متعلقہ ممالک کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔ 12 جنوری کو اسپین کی میری ٹائم ریسکیو سروس کو بھی الرٹ کیا گیا، مگر انہیں اس کشتی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملیں۔

"واکنگ بارڈرز” کی سی ای او ہیلینا مالینو نے کہا کہ ڈوبنے والوں میں 44 پاکستانی شامل تھے جنہوں نے 13 دن تک اذیت کی حالت میں گزارے، مگر ان کی مدد کے لیے کسی نے قدم نہیں اٹھایا۔ 2024 میں اسپین جانے کی کوشش میں 10,457 تارکین وطن جان سے گئے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 40 پاکستانیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا وعدہ کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کو متاثرہ خاندانوں کو درست معلومات فراہم کرنی چاہیے اور لاشوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

News Tv

Recent Posts

لوگ غائب یا ہلاک ہوئے ہوتے تو ان کے خاندان ڈی چوک میں بیٹھے ہوتے:رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے حکومت…

1 گھنٹہ ago

پنجاب حکومت کا 3 کروڑ تک بلا سود قرض دینے کا اعلان

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی افتتاحی تقریب میں…

7 گھنٹے ago

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی کراچی: محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی…

9 گھنٹے ago

نادرا ویب سائٹ بند، تمام خدمات موبائل ایپ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی ویب سائٹ کو بند کرنے اور تمام خدمات…

11 گھنٹے ago

حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے ،قطرکے وزیراعظم نے اعلان کیا

دوحہ:غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا…

11 گھنٹے ago

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ حکومت نے مسلسل دوسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں…

22 گھنٹے ago