لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی افتتاحی تقریب میں 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن شہریوں کو 3 کروڑ روپے سے زائد کا قرض درکار ہو، وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں، اور قرض کے حصول کے بعد اگر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہو تو حکومت معاونت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپنا کاروبار شروع کرنا پہلے کبھی اتنا سہل نہیں تھا۔ حکومت آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گی اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو بہترین سہولیات دی جائیں گی تاکہ وہ معاشی میدان میں ترقی کرسکیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مضبوط معیشت کے ثمرات اب عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور معیشت کو دوبارہ بہتری کی راہ پر ڈال دیا ہے۔
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج دوبارہ مہنگا ہوگیا کراچی:آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ایک…
کراچی:پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی سہ ملکی سیریز کے آخری میچ اور فائنل کی تاریخ…
اجے دیوگن کی کامیڈی فلم 'سن آف سردار 2' کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی اجے دیوگن کی مشہور…
مصر؛ نوجوان نے اپنی تین محبوباؤں سے ایک ساتھ شادی کی انوکھی تقریب مصر میں ایک نوجوان نے اپنی تینوں…
آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے چہرے کو تھکا ہوا اور بوڑھا دکھا سکتے ہیں۔ عام طور پر اس کی وجہ…
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے حکومت…