نادرا ویب سائٹ بند، تمام خدمات موبائل ایپ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی ویب سائٹ کو بند کرنے اور تمام خدمات موبائل ایپ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شہریوں کی شناختی دستاویزات حاصل کرنے اور غلط استعمال کرنے والے عناصر کو روکنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔ 17 جنوری سے نادرا کی ویب سائٹ بند کر دی جائے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ کے مطابق ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں، خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دشواری کا سامنا رہتا تھا۔ انگلیوں کے نشانات اور دیگر مطلوبہ دستاویزات اسکین کرکے اپ لوڈ کرنا مشکل ہوتا تھا۔ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے جعلسازی کے ان معاملات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ نادرا دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ان جعلسازوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنا رہا ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ نادرا کی موبائل ایپ کو مزید بہتر اور جدید بنایا گیا ہے۔ اب شناختی کارڈ، نائکوپ، پی او سی، ب فارم اور ایف آر سی سمیت تمام خدمات موبائل ایپ پر آسانی سے دستیاب ہیں۔ شہری اپنے گھروں سے تمام کارروائیاں موبائل ایپ کے ذریعے مکمل کرسکتے ہیں۔
محسن نقوی نے یہ بھی اعلان کیا کہ نادرا کے تین نئے ریجنل سینٹرز آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں قائم کیے جائیں گے۔ یہ دفاتر 31 مارچ سے اپنی خدمات کا آغاز کریں گے۔ ان نئے مراکز کے قیام سے دور دراز علاقوں میں خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور شہریوں کے مسائل جلد از جلد حل کیے جا سکیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر کی 19 تحصیلوں میں نادرا کے دفاتر قائم کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ دفاتر بھی 31 مارچ تک فعال ہو جائیں گے، جس کے بعد ہر تحصیل میں نادرا کی مکمل سہولت دستیاب ہوگی۔

 

News Tv

Recent Posts

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی کراچی: محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی…

47 منٹ ago

حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے ،قطرکے وزیراعظم نے اعلان کیا

دوحہ:غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا…

3 گھنٹے ago

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ حکومت نے مسلسل دوسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں…

14 گھنٹے ago

‘گوگل پے’ پاکستان میں کب متعارف ہو رہا ہے؟

'گوگل پے' پاکستان میں کب متعارف ہو رہا ہے؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، ملک میں ادائیگی کا نظام…

14 گھنٹے ago

آئی سی سی رینکنگ، کئی مہینوں کی غیر موجودگی کے باوجود فخر زمان کی قسمت مہربان

آئی سی سی رینکنگ، کئی مہینوں کی غیر موجودگی کے باوجود فخر زمان کی قسمت مہربان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی…

15 گھنٹے ago

عاطف اسلم کا کئی برسوں سے موسیقی نہ سننے کا حیرت انگیز انکشاف

عاطف اسلم کا کئی برسوں سے موسیقی نہ سننے کا حیرت انگیز انکشاف اپنے بلاگ میں عاطف نے موسیقی سے…

15 گھنٹے ago