حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے مسلسل دوسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر بڑھ گئی ہے، جو رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو گا۔

اب پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 256 روپے 13 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں ملے گا۔

چند روز پہلے، ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے بڑھنے کی وجہ سے ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

نئے سال کے آغاز پر بھی پیٹرول کی قیمت 56 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی تھی، جو یکم جنوری سے 15 جنوری تک کے لیے ہے۔

پیٹرول بنیادی طور پر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی گاڑیوں میں استعمال ہوتا ہے، اور اس کا اثر متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ پر براہ راست پڑتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر تقریباً 16 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کرتی ہے، چاہے ان کی مقامی پیداوار یا درآمدات کیسی بھی ہوں۔ اس کے علاوہ، آئل کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز تقریباً 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اور سیل مارجن بھی وصول کرتے ہیں۔

News Tv

Recent Posts

‘گوگل پے’ پاکستان میں کب متعارف ہو رہا ہے؟

'گوگل پے' پاکستان میں کب متعارف ہو رہا ہے؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، ملک میں ادائیگی کا نظام…

1 گھنٹہ ago

آئی سی سی رینکنگ، کئی مہینوں کی غیر موجودگی کے باوجود فخر زمان کی قسمت مہربان

آئی سی سی رینکنگ، کئی مہینوں کی غیر موجودگی کے باوجود فخر زمان کی قسمت مہربان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی…

2 گھنٹے ago

عاطف اسلم کا کئی برسوں سے موسیقی نہ سننے کا حیرت انگیز انکشاف

عاطف اسلم کا کئی برسوں سے موسیقی نہ سننے کا حیرت انگیز انکشاف اپنے بلاگ میں عاطف نے موسیقی سے…

2 گھنٹے ago

حکومت کاالیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اہم ترین اقدامات کا اعلان

اسلام آباد:حکومت نے شہریوں کو ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں سے الیکٹرک گاڑیوں کی جانب منتقل کرنے کے لیے اہم…

5 گھنٹے ago

124 سالہ خاتون نے اپنی طویل عمر کے رازوں سے آگاہ کر دیا

چین کی ایک 124 سالہ خاتون نے حال ہی میں اپنی طویل عمر کے رازوں کا انکشاف کیا ہے۔ چیو…

5 گھنٹے ago

آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بدترین منافقت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو منافقت کی مثال…

5 گھنٹے ago