Categories: پاکستان

ماحولیات کے پیش نظر سونے کی کان کنی کے دوران اہم پابندی عائد

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے کوہاٹ میں سونے کی کان کنی کے دوران مرکری (کیمیکل) کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔
یہ فیصلہ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کے دوران کیا۔ یہ درخواست کوہاٹ کے سابق ایم پی اے امجد خان آفریدی اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جبکہ مقدمے کی پیروی نعمان محب اللہ کاکا خیل نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کوہاٹ میں کان کنی کے دوران مرکری کا استعمال کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف ماحول کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس کا فضلہ دریائے سندھ میں بہایا جا رہا ہے۔ یہ عمل نہ صرف پانی کو آلودہ کر رہا ہے بلکہ ملحقہ زرعی زمینوں کو بھی ناقابل استعمال بنا رہا ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مرکری کا استعمال انسانوں، جانوروں، اور پودوں کے لیے مضر اثرات پیدا کر رہا ہے۔ مزید یہ کہ یہ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، اور حکومت پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ مرکری کے استعمال کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے نقصانات سے بچا جا سکے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد کان کنی میں مرکری کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی۔ مزید کارروائی کے لیے محکمہ معدنیات کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور آئندہ سماعت پر ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

 

News Tv

Recent Posts

معیشت کے استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری ناگزیر:وزیر خزانہ

اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا…

50 منٹ ago

بیوی پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار

فیصل آباد:بیوی پر تشدد کرنے اور تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سیف…

55 منٹ ago

9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہائوس پہنچنا سکیورٹی ناکامی، کسی فوجی افسر کا بھی ٹرائل ہوا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے مقدمات کی سماعت کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر کارروائی…

1 گھنٹہ ago

ملک میں امن خراب کرنے کی کوششوں کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن خراب کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا…

13 گھنٹے ago

دنیا کا سب سے بڑا چوہا، جس کا وزن 6 کلو تھا، مشرقی تمور میں دریافت

دنیا کا سب سے بڑا چوہا، جس کا وزن 6 کلو تھا، مشرقی تمور میں دریافت تقریباً 50 لاکھ سال…

13 گھنٹے ago

حکومت سندھ بچوں کی صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو

حکومت سندھ بچوں کی صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو…

17 گھنٹے ago