کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 27 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مہارت سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے جن میں بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کے ذخائر بھی شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد نہ صرف سکیورٹی فورسز بلکہ معصوم شہریوں کے خلاف بھی متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
جہیز لینے اور دینے کے خلاف قومی اسمبلی میں بل پیش، 5 سال قید کی سزا کا امکان قومی اسمبلی…
کیا فساد فی العرض اللہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟، آرمی چیف اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف…
جوتے کی ایجاد کا سہرا کس کے سر ہے؟ بہت سے لوگ یہ مانتے ہیں کہ جوتے قدیم رومیوں یا…
بھاری بیگ اسکول لے کر جانے والے بچوں کو کن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے؟ جو بچے بھاری بیگ…
’دھوم‘ سیریز کے مداحوں کے لیے خوشخبری، رنبیر کپور دھوم مچانے کو تیار فلم کے مرکزی ولن کے لیے جنوبی…
لاس اینجلس کی آگ کے باعث معروف ہالی ووڈ اداکارہ کا انتقال ہوگیا ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈیلیس، جو…