اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے حکومت کو دلچسپ مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قیدی نمبر 804 کو رہا کردے تاکہ تحریک انصاف کا مطالبہ بھی پورا ہو جائے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پی ٹی آئی ہر وقت ایک نئی بات کرتی ہے، لیکن اگر وہ قیدی نمبر 804 کی رہائی چاہتی ہے تو حکومت کو چاہیے کہ وہ اس قیدی کو رہا کر دے، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ ان کے اس جملے پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔
عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ اگر حکومت یہ اقدام کر لے تو تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج اور مطالبات ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات مزاحیہ انداز میں کہی، جس سے ایوان میں دلچسپ ماحول پیدا ہو گیا۔
اس موقع پر انہوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جب سید خورشید شاہ بات کر رہے تھے تو خواجہ آصف انہیں ٹوکتے رہے، لیکن اب وہ خود رانا تنویر سے بات کرنے میں مصروف ہیں۔
قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں عبدالقادر پٹیل کی جانب سے کی گئی گفتگو ایوان میں ہلچل اور خوشگوار فضاء کا سبب بن گئی۔
جہیز لینے اور دینے کے خلاف قومی اسمبلی میں بل پیش، 5 سال قید کی سزا کا امکان قومی اسمبلی…
کیا فساد فی العرض اللہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟، آرمی چیف اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف…
جوتے کی ایجاد کا سہرا کس کے سر ہے؟ بہت سے لوگ یہ مانتے ہیں کہ جوتے قدیم رومیوں یا…
بھاری بیگ اسکول لے کر جانے والے بچوں کو کن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے؟ جو بچے بھاری بیگ…
’دھوم‘ سیریز کے مداحوں کے لیے خوشخبری، رنبیر کپور دھوم مچانے کو تیار فلم کے مرکزی ولن کے لیے جنوبی…
لاس اینجلس کی آگ کے باعث معروف ہالی ووڈ اداکارہ کا انتقال ہوگیا ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈیلیس، جو…