پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے خاندان کے سربراہ کی وفات پر ان کے ورثاء کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے تحت، اگر کسی خاندان کا سربراہ 60 سال سے کم عمر میں وفات پا جائے تو ان کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں 5 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا صوبہ حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہو رہا ہے۔