مذاکراتی کمیٹی کی پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات ختم
اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ختم ہو گئی، جو دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات سے پہلے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمران خان سے خصوصی ملاقات کی، جبکہ علی امین گنڈاپور سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے۔
اس ملاقات میں اسد قیصر، عمر ایوب، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا اور وکیل فیصل چوہدری بھی شریک ہوئے، لیکن کمیٹی کے ارکان حامد خان اور سلمان اکرم راجہ اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔
علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد، مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں بٹھایا گیا۔
اس سے پہلے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باضابطہ طور پر پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی درخواست کی تھی۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق، اسپیکر ایاز صادق نے دونوں رہنماؤں کے پیغام کو حکومت تک پہنچا دیا، اور انہوں نے کہا کہ ملاقات کروانے کی کوشش کریں گے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور اسپیکر ایاز صادق کے درمیان رابطے کے بعد عمران خان سے ملاقات کے امکانات بڑھ گئے تھے۔
پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے عمر ایوب کے پیغام کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے اسد قیصر اور عمر ایوب سے بات کی۔ ذرائع کے مطابق، عمر ایوب نے اسپیکر ایاز صادق کو موبائل پر میسج بھیجا تھا۔
اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانا ان کی ذمہ داری نہیں تھی، لیکن وہ مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کروانے کی کوشش کریں گے۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی جیل میں ملاقات کے بعد اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کرے گی۔ یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان دو مذاکرات ہو چکے ہیں، جبکہ تیسرا دور بدھ کو ہو گا۔
جہیز لینے اور دینے کے خلاف قومی اسمبلی میں بل پیش، 5 سال قید کی سزا کا امکان قومی اسمبلی…
کیا فساد فی العرض اللہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟، آرمی چیف اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف…
جوتے کی ایجاد کا سہرا کس کے سر ہے؟ بہت سے لوگ یہ مانتے ہیں کہ جوتے قدیم رومیوں یا…
بھاری بیگ اسکول لے کر جانے والے بچوں کو کن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے؟ جو بچے بھاری بیگ…
’دھوم‘ سیریز کے مداحوں کے لیے خوشخبری، رنبیر کپور دھوم مچانے کو تیار فلم کے مرکزی ولن کے لیے جنوبی…
لاس اینجلس کی آگ کے باعث معروف ہالی ووڈ اداکارہ کا انتقال ہوگیا ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈیلیس، جو…